2 برس اور 42 کوششوں کے بعد رونالڈو کا فری کک پر گول

ٹیورن: 2 برس اور 42کوششوں کے بعد آخرکار کرسٹیانو رونالڈو نے فری کک پر گول کرہی دیا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے ٹورینو کے خلاف یووینٹس کی 1-4 سے فتح میں ایک گول کے ساتھ حصہ ڈالا۔ بعد ازاں 35 سالہ فٹبالر نے کہاکہ مجھے اپنا اعتماد واپس حاصل کرنے کیلیے فری کک پر گول کی ضرورت تھی، مجھے خوشی ہے کہ آخر کار میں یہ قحط ختم کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں