‏پاک بھارت جنگ کاکس قدر امکان ہے؟پاکستانیوں کی رائے تازہ سروے میں سامنے آگئی

اسلا آباد پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ کے امکانات سے متعلق پاکستانیوں کی رائے سامنے آگئی، گیلپ اینڈگیلانی پاکستان پول کے سروے میں 66فیصد پاکستانیوں کی رائے کے مطابق موجودہ حالات میں پاک بھارت جنگ کا خطرہ موجودہے ۔ تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان اورگیلانی پول پاکستان کے پاک بھارت جنگ سے متعلق کیے گئے سروے میں 66فیصدپاکستانیوںنے پاک بھارت جنگ کے امکان کا اظہارکیاہے سروے کے تحت ملک کے چاروں صوبوں میں مردوخواتین سے رائے لی گئی،جس میں سوال کیا گیاکہ موجودہ حالات کے تناظر میں پاک بھارت جنگ کاکس قدرامکان ہے ۔ 29فیصدشہریوں نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ بہت زیاہ امکان ہے، 37فیصد کے مطابق کسی قدر امکان ہے، 31فیصدکا کہنا تھا کہ کوئی امکان نہیں ہے، جبکہ 3فیصد نے لاعلمی کا اظہارکیا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں