ہنگو: مخالفین کی مسافر بس پر فائرنگ، خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق

ہنگو میں زرگری کے قریب مسافر بس پر فائرنگ سے خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، مقامی پولیس نے واقعے کو دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا ہے۔ہنگو پولیس کے مطابق مسافر بس ٹل سے شمسہ دین گاؤں جارہی تھی کہ تاک میں بیھٹے افراد نے فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 مسافر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جان اکبر اور مومن خان گروپ میں عرصہ سے دشمنی تھی۔ جان اکبر کا بھائی فلائنگ کوچ میں موجود تھا جسے ٹارگٹ کیا گیا۔ فائرنگ سے جان اکبر کا بھائی اور 5 مسافر جاں بحق ہوئے۔دوسری طرف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے اور ملزمان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں