ہالینڈ کی ملکہ پاکستان آنے کو تیار

اسلام آباد: برطانوی شاہی جوڑے کے بعد ہالینڈ کی ملکہ “کوئن میکسیما” نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان ایک اور شاہی مہمان کے استقبال کے لیے تیار ہے، نئے شاہی مہمان کی آمد کے سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہالینڈ کی ملکہ کوئن میکسیما 25 سے 27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گی۔ملکہ میکسیما اقوام متحدہ کی خصوصی ترجمان برائے مالیاتی ترقی کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کررہی ہے ، ملکہ میکسیما پاکستان کی دعوت پر دورہ کررہی ہیں اور شاہی محل نے ان کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ملکہ میکسیما دورہ پاکستان کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان سمیت مختلف سرکاری و نجی سیکٹرز کے وفود اور مالیاتی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے پاکستان کا 14 سے 18 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں