ہالہ میں قومی شاہراہ پرکوچ کی رکشہ کوٹکرسے 11 افراد جاں بحق

ہالہ: قومی شاہراہ پرکوچ کی رکشہ کوٹکر سے 11 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

ہالہ میں نیوسعید آباد کے قریب قومی شاہراہ پرکوچ نے رکشہ کوٹکرماردی، جس کے نتیجے میں 11 مسافر جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔ مسافرکوچ کراچی سے پنجاب جارہی تھی۔امدادی ٹیمیں فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچیں اورلاشوں اورزخمیوں کو فوری طورپراسپتال منتقل کیا جہاں قانونی کارروائی سمیت زخمیوں کی طبی امداد دی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں