کیلیفورنیا کے سمندر میں شرارتی ڈولفنز کے کرتب اور موج مستیاں

نیویارک: سوشل میڈیا پر سمندر میں شرارتیں کرتی ڈولفنز کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے صارفین کو مداح بنالیا ہے اور لاکھوں افراد اسے اب تک دیکھ چکے اور اپنے خیالات کا اظہار کرچکے ہیں۔ویڈیو میں نظر آنیوالے دلچسپ مناظر کیلیفورنیا کے سمندر میں دیکھے گئے جب کچھ سیاح اپنی بوٹ میں سیر کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک درجنوں شرارتی ڈولفنز نے انٹری دی۔ ڈولفنز نے پانی میں اُچھلتے ہوئے نا صرف کرتب دکھائے بلکہ موج مستیاں بھی کیں جبکہ سیاحوں نے یہ مناظر اپنے کیمرے میں قید کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر دئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں