کورونا: ’عید پر ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو مریض بڑھ سکتے ہیں‘

لاہور: ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زرفشاں نے خبردار کیا ہے کہ اگر عید پر ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو کورونا کے مریضوں کی تعداد اور اموات دونوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر زرفشاں نے متنبہ کیا کہ عید پراگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو کورونا کے مریضوں میں اضافے کا اندیشہ ہے جو روزانہ 11 سے 1200 ہو سکتے ہیں جب کہ اموات کی تعداد بھی 30 سے 35 روزانہ ہونے کا اندیشہ ہے۔ڈاکٹر زرفشاں کے مطابق اس وقت پنجاب میں روازنہ کورونا کے 250 کے لگ بھگ مریض اور 10 اموات سے کم ہیں، عید پر لوگ سماجی فاصلہ رکھیں، ماسک کا استعمال اور ہاتھ صاف رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں