کشمیر کی صورتحال پر سچ بولنا مہنگا پڑگیا، میئر سری نگر بھی نظر بند

ئی دلی: (دنیا نیوز) بھارتی فورسز نے سری نگر کے میئرجنید اعظم کو بھی نظر بند کر دیا۔ ادھر تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کی طبعیت بگڑ گئی۔سری نگر کے مئیر کو کشمیر کی صورتحال پر سچ بولنا مہنگا پڑگیا۔ بھارتی انتظامیہ نے انہیں گھرمیں نظر بند کر دیا۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں جنید اعظم نے وادی کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تہاڑ جیل میں قید یاسین ملک کی طبعیت بگڑ گئی ہے، حریت رہنماسے ملاقات کرنے والے رشتے داروں نے ان کی صحت کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں