کشمیر سے متعلق بھارت کے مکروہ عزائم کیا ہیں ؟ مودی کی فسطائی سوچ اور ظلم سے دنیا کو خبر دار کر دیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی جبر سے نجات اور کشمیریوں کی آزادی نوشتہ دیوار ہے، مودی کی فسطائی سوچ اور ظلم سے دنیا کے امن کو لاحق سنگین نتائج سے خبردار کر رہے ہیں،سعودی عرب اور امارات کے وزرا خارجہ کی آمد کشمیریوں کیلئےپاکستان کی سفارتی کوششوں اور وزیراعظم کی ذات پر اعتماد کا اظہار ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سات دہائیوں میں مظلوم کشمیریوں کے حق میں سب سے طاقتور اور توانا آواز وزیراعظم عمران خان کی
ہے جو بھارتی ظلم ستم کو للکار رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیویارک ٹائمز میں مضمون ہو یا شمالی امریکہ میں خطاب وہ ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مودی کی فسطائی سوچ اور ظلم سے دنیا کے امن کو لاحق سنگین نتائج سے خبردار کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سعودی عرب اور امارات کے وزرا خارجہ کی آمد کشمیریوں کے لئے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور وزیراعظم کی ذات پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوںنے کہاکہ سعودی واماراتی وزراء خارجہ کا کشمیر کی موجودہ صورتحال پر پاکستان تشریف لانا ان کی تشویش کا مظہر ہے اور اس معاملے کی مسلمہ متنازعہ حیثیت کا ایک اور ثبوت ہے۔ انہوںنے کہاکہ مہذب دنیا مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دے کر انسانیت سے اپنی وابستگی، احترام اور انسانیت کے تقدس کو بچانے میں کردار ادا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں