”کشمیر بنے گا پاکستان“ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اہم ترین اعلان کر دیا

راولپنڈی : ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس یوم دفاع پر بھی ہر شہید کے گھر جائیں گے اور اس کے ورثاء کو زبردست خراج تحسین پیش کریں گے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر کہا کہ ”آئیں چلیں شہید کے گھر۔۔۔۔کشمیر بنے گاپاکستان“۔انہوں نے کہا کہ یوم دفاع اور شہداء گزشتہ سال کی طرح بھرپور انداز میں منائیں گے ہر شہید کو یاد رکھا جائے گا عوام اپنے اپنے گلی محلوں میںشہیدوںکے گھر جاکر ورثاء کو زبرد خراج تحسین پیش کریں آئی ایس پی آر نے نامور گلوکار راحت فتح علی خان کی خوبصورت آواز میں نیا پرومو جاری کردیا،ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے اس پرومو ویڈیو میں آئی ایس پی آر کی جانب سے ’آئیں چلیں شہید کے گھر‘ اور ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غور بدھ کے روز دن تین بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ جس میں وہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت مختلف امور پر میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں