کشمیریوں کی شہید مزاحمتی لیڈرکے جنازے میں شرکت، کرفیوتوڑدیا

اسلام آباد/ سری نگر: سیکڑوں کشمیری نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اورکرفیو توڑ کر شہید مزاحمتی لیڈرکی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

مقبوضہ وادی میں سیکڑوں کشمیری نوجوان کرفیوتوڑتے ہوئے سڑکوں پرنکلے اور گزشتہ روزشہید ہونے والے مزاحمتی لیڈرناصر چادرو کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ شہید کی نماز جنازہ اسلام آباد (اننت ناگ) کے علاقہ اروانی میں ادا کی گئی۔ ناصر چادروبیج بہارہ کے علاقہ پزلگام میں عاقب شیخ اورزاہد احمد کے ہمراہ شہید ہوئے تھے۔قابض فورسز نے گزشتہ روز آپریشن کے دوران تین نوجوانوں کو عسکریت پسند قرار دے کر فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں