’’کرونا سے متعلق اپنے دعوے پر حکومتی وزیر زرتاج گل تنقید کی زد میں،وضاحت کرناپڑ گئی

کوروناسے متعلق دعوے پرحکومتی وزیرزرتاج گل کوسوشل میڈیاصارفین کی جانب سے شدیدتنقید کا نشانہ بنادیاگیاجس کے بعد وفاقی وزیرزرتاج گل کواپنے دعوے کی وضاحت کرناپڑ گئی۔تفصیلات کے مطابقتفصیلا ت کے مطابق زرتاج گل نے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر ایک پروگرام میں کہا کہ کووڈ 19 کا مطلب ہے کہ اس کے 19 پوائنٹس ہیں جو کسی بھی ملک میں کسی بھی طریقے سے اپلائے ہو سکتا ہے۔ اپنی قوت مدافعت کو وہ پیدا کریں یہ فلو ہے۔زرتاج گل کے اس دعوے پر سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل دیکھنے کو ملا ، کسی نے زرتاج گل پر تنقید کی تو کسی نے زرتاج گل کو خوب طنز اور مذاق کا نشانہ بنایا۔زرتاج گل نے اپنے اس دعوے پر وضاحت کردی اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وہ کہنا چاہتی تھیں کہ ’وبا کا اثر، مختلف ممالک میں مختلف ہے۔چند لمحوں کی خطا پر یوں ماتم کناں ہونے کے بجائے اپنی جماعتوں کے حشر نشر پر توجہ دیں۔۔زرتاج گل نے مزید کہا کہ چند لمحوں کی خطاء پر یوں ماتم کناں ہونے کی بجائے اپنی جماعتوں کے حشر نشر پر توجہ دیں تو شائد ان کے حق میں بہتر ہو۔ تنقید سے نہیں گھبراتی، اور مضبوط ہوتی ہوں۔واضح رہے کہ زرتاج گل اس سے قبل بھی متعدد بار اپنے بیانات کی وجہ سے مذاق کا نشانہ بن چکی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل زرتاج گل نے ملک بھر میں بارشوں کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو دیدیا تھا۔اس وقت زرتاج گل نے کہا تھا کہ زیادہ بارشوں اور برفباری کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے ۔ زرتاج گل نے مزید کہا کہ اگر حکمران اچھے آجائیں تو ملک میں بارشیں زیادہ ہوتی ہیں ۔زرتاج گل اپنے ایک اور کلپ کی وجہ سے بھی طنز و تنقید کا نشانہ بنی تھیں جب زرتاج گل نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی مسکراہٹ قاتلانہ ہے اور جس طریقے سے وہ چل کر آتے ہیں تو ساری دنیا کو پتہ چل جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں