کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، بجلی کی فراہمی معطل

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں مسلسل چوتھے روز بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔
شہر کے جن علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ان میں یونیورسٹی روڈ، سعدی ٹاؤن، عزیز آباد، شریف آباد، گلشن اقبال، گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن، سہراب گوٹھ، ملیر، شاہ فیصل، بفرزون، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی اور سپر ہائی وے شامل ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف، گلستان جوہر، صفورا گوٹھ، حسن اسکوائر اور کورنگی میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بارش شروع ہوتے ہی گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی، ملیر اور الفلاح سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی شہر میں 35 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں