کراچی میں ریگستان کی گرم ہوائیں چلنے لگیں

راچی : چیف میٹرولوجسٹ نے کراچی میں ہیٹ ویو کے خطرے کی گھنٹی بجا دی اور تین سے چار روز تک شدید گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا شہر میں سمندری ہوائیں بند ہوگئیں ہیں اور ریگستان کی گرم ہوائیں چلنے لگیں، درجہ حرارت چالیس سے اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ منڈلانے لگا، محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کے اسپیل سے شہریوں کو خبردار کردیا ہے، چیف میٹرو لوجسٹ سردارسرفراز نے کہا سمندری ہوائیں چلنے سے کراچی کا موسم معتدل رہتا ہے، بھارتی گجرات اور ممبئی کے جنوب میں ایک لو پریشر ایریا بنا ہے، ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے کراچی کے ماحول پر دباؤ بڑھ جائے گا۔چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہوچکی ہیں، ہواؤں کا رخ تبدیل ہو کر شمال مغرب کی طرف ہوگیا ہے اور ریگستان کی گرم ہوا چل رہی ہے۔
سردارسرفراز نے مزید کہا کہ کراچی میں 3سے 4 روز موسم گرم رہے گا، سمندری ہوائیں بھی بند رہیں گی ، صبح 11 سے شام 4 بچے تک شدید گرمی پڑے گی، درجہ حرارت 40 سے 41 تک جانے کا امکان ہے ، ہیٹ ویو کے دوران پانی کا استعمال زیادہ کیا جائے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں