کراچی میں بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکن ٹیموں کے پریکٹس سیشنز منسوخ

کراچی میں بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے پریکٹس سیشنز منسوخ کر دیئے گئے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے 27 ستمبر کو کھیلا جانا ہے لیکن کراچی میں گزشتہ تین روز کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں آج بھی مختلف مقامات پر 35 ملی لیٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے پہلے ون ڈے سے قبل دونوں ٹیمیں پریکٹس کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچیں تاہم اچانک شروع ہونے والی بارش کے باعث پہلے سری لنکا نے پریکٹس سیشن منسوخ کیا، بعدزاں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھی پریکٹس سیشن منسوخ کرنا پڑا۔بارش کے باعث نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹوں کو کوورز سے ڈھانپ دیا گیا ہے اور باؤنڈری پر موجود پانی کو سکھانے کے لیے انتظامات بھی کر لیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں