کراچی: موٹر سائیکل میں نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا

کراچی: شہر قائد کو تباہی سے بچا لیا گیا ہے ۔ قیوم آباد میں موٹر سائیکل میں نصب بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔کراچی میں تھانہ قائد آباد کی حدود میں بم ناکارہ بنادیاگیا، بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گل احمد چورنگی پرموٹرسائیکل میں بم کی اطلاع ملی تھی ۔ جس پر پولیس نے فوری طور پر اسنیپ چیکنگ اور سرچنگ کا آغاز کیا۔پولیس کو کامیابی اس وقت ملی جب گل احمد چورنگی کے قریب لاوارث موٹر سائیکل سے بم برآمد کیا۔فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اطلاع دی گئی، جس نے بم دو گھنٹے کے جدوجہد کے بعد ناکارہ بنادیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں