ڈی آئی خان:مسافر بس اور سیکیورٹی فورسزکی گاڑی میں تصادم،4 ایف سی اہلکار جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان: صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن ژوب روڈ پر ایک مسافر بس اور سیکیورٹی فورسز کی گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 8 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کے مطابق مسافر بس میں بھی زیادہ تر اہلکار ہی موجود تھے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچیں۔
دوسری جانب حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں