ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی نقل و حرکت پر پابندی کےخلاف کیس میں درخواستگزار کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار شمیم احمد خان نے بند کمرے میں سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔درخواستگزار ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انہیں سیکیورٹی کے نام پر نظر بند رکھا گیا ہے۔ انہیں تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں دی جاتی جبکہ ملاقات کےلئے آنے والے سرکاری افسروں اور میڈیا سے بھی ملنے نہیں دیا جارہا۔ آئین کے تحت ہر شہری آزادانہ زندگی گزارنے کا حق رکھتا ہے۔عدالت آزادانہ نقل وحرکت کی اجازت دیتے ہوئے سیکیورٹی واپس لینے کاحکم دے۔
لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عبد القدیر خان کی نقل و حرکت سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کی ہدایت کردی۔عدالت نے ڈاکٹر اے کیو خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں