چیمپئنز لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، ریال میڈرڈ نے چھکے چھڑا دیے

میڈرڈ: چیمپئنز لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، ریال میڈرڈ نے حریف ٹیم کے چھکے چھڑا دیے، یووینٹس نے بھی اپنا میچ جیت لیا، جبکہ مانچسٹرسٹی کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔

چیمپئنز لیگ میں ریال میڈرڈ نے دھوم مچادی، زبردست پرفارمنس دکھاتے ہوئے حریف کلب کو بہ آسانی چھ صفر سے ہرا دیا۔سینٹیاگو اسٹیڈیم میں ریال میڈرڈ نے گیلاتا سرے کے خلاف گولز کا چھکا لگایا، اٹھارہ سالہ روڈریگو نے میڈرڈ کی جانب سے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کر کے میلہ لوٹ لیا۔حریف ٹیم نے بڑی کوشش کی لیکن کوئی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی، ریال میڈرڈ لیگ کے آغاز سے ہی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ایک اور مقابلے میں رونالڈو کی یووینٹس نے ماسکو کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرایا، یووینٹس کے اسٹرائکر نے انجری ٹائم میں گول داغ کر ٹیم کیلیے فتح سمیٹی۔مانچسٹر سٹی اور اٹلانٹا کی ٹیمیں بھی مدمقابل آئیں، دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک ایک ایک گول اسکور کر سکیں، دوسرے مرحلے میں مانچسٹرسٹی نے گول داغنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چیمپئنز لیگ میں محمد صلاح کی لیورپول نے لگاتار تیسرے میچ میں بھی کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ بارسلونا اور چیلسی کے میچز برابر ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں