چکوٹھی کے قریب کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف دھرنا جاری

ہٹیاں بالا: کر فیو اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی دھرنا چناری اور لائن آف کنٹرول چکوٹھی کے درمیان (چنوئیاں،بھرائیاں ) کے مقام پر چوتھے روز بھی جاری رہا۔جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کا مقبوضہ کشمیر میں کر فیو اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی دھرنا چناری اور لائن آف کنٹرول چکوٹھی کے درمیان (چنوئیاں،بھرائیاں ) کے مقام پر چوتھے روز بھی جاری رہا۔شرکا سے اظہار یکجہتی کے لیے سابق امیر جماعت اسلامی ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی،وزیر آزادکشمیرحکومت نورین عارف، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ(ص) کے سربراہ سردار صغیر خان ایڈوکیٹ سمیت متعدد اہم شخصیات نے دھرنا میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں