چونیاں میں بچوں کے اغواء اور قتل کی تحقیقات میں پیش رفت

چونیاں میں بچوں کے اغواءاور قتل کے واقعات میں ملوث ایک اور مشتبہ شخص کو رحیم یار خان سے حراست میں لے لیا گیا۔ملزم کو جیوفینسنگ کے ذریعے ٹریس کیا گیا۔
چونیاں میں معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی اور پھر قتل کے واقعات پر پولیس اور سی آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے رحیم یار خان سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔مشتبہ شخص سجاد کو کوٹ سمابہ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔جیو فینسنگ کے دوران موبائل نمبر کی موجود لوکیشن رحیم یار خان میں ٹریس ہوئی۔گرفتار شخص کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے بارے حتمی فیصلہ ڈی این اے ٹیسٹ اور بیان ریکارڈ کرنے کے بعد کیا جائے گاجبکہ 20 سے زائد افراد سے تفتیش کی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں