چمن دھماکے میں جے یو آئی رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 3 افراد جاں بحق

چمن میں تاج روڈ پر موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے سے جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا.پولیس کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں، 3 گاڑہوں اور موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا۔صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے چمن دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایت کردیں ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے چمن دھماکے کی مذمت کی ہے اور دھماکے سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اعجاز شاہ نے کہا کہ حملے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں