Charsada News 44

چارسدہ: معمولی بات پر تکرار مسلح تصادم میں بدل گئی، فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

چارسدہ: صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر چارسدہ میں ایک معمولی سی بات پر تکرار جان لیوا تصادم میں بدل گئی اور دو فریقین نےایک دوسرے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق چارسدہ کے علاقے رجڑ میں قلندر شاہ اور صابر شاہ نامی افراد میں کسی معمولی بات پر تکرار ہوگئی، جس پر دونوں نے ایک دوسرے پر اندھادھند فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے قلندر شاہ، اس کی بیوی گل رخ، صابرشاہ، انور شاہ، احمد شاہ اور ناوی گل نامی خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) سٹی بشیر احمد کے مطابق مرنے والے تمام افراد آپس میں رشتےدار ہیں۔
پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں