پی ٹی وی حملہ کیس: علیم خان 30 ستمبر کو دوبارہ طلب

انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں علیم خان کو 30ستمبرکودوبارہ طلب کرلیا۔ تحریک انصاف کے رہنماء نے پارٹی سے ناراضی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قابل دوست چلارہے ہیں۔ پارٹی اور قائد کےلئے ایمانداری سے محنت کی۔ پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں عدم حاضری پروارنٹ گرفتاری جاری ہوئے توعلیم خان انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد پہنچے ۔ جج شاہ ارجمند نے سماعت کی تووکیل علیم خان نے کہاکہ انکے موکل وارنٹ گرفتاری سے لاعلم تھے عدالت نے 30 ستمبرکوطلب کررکھا عمرہ کی ادائیگی کےلئے جانا ہے۔حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔جج نے ریمارکس دیئے کہ آج کی حاضری لگا دیتے ہیں باقی جو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست 30 ستمبرکودیں ۔میڈیا سے گفتگومیں علیم خان نے کہا پارٹی اوراپنے قائد کےلئے ایمانداری سے محنت کی۔ وزیراعظم عوامی امیدوں پرپورا اترتے ہوئے ملک کوآگے لے کرجائیں گے ۔ علیم خان نے پارٹی میں کسی قسم کی ناراضی سے متعلق خبروں کی بھی تردید کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں