پیراگون اسکینڈل: خواجہ برادران عدالت میں پیش نہیں کیے جاسکے

پیراگون اسکینڈل: خواجہ برادران عدالت میں پیش نہیں کیے جاسکے
ویب ڈیسک | ستمبر 28, 2019
پیراگون اسکینڈل: خواجہ برادران عدالت میں پیش نہیں کیے جاسکے
پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں جیل حکام کی جانب سے لاہور بار کی جانب سے ہڑتال کے باعث خواجہ برادران کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا۔لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کے روبرو پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کی سماعت کےلئے خواجہ برادران کو آج پیش نہیں کیا گیا۔عدالت کے استفسار پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ لاہور بار کی ہڑتال ہے۔اس لیے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پیش نہیں کر سکتے۔خواجہ برادران کے وکلاءکی جانب سے بھی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی لیکن فاضل جج نے اس پر برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے سماعت ملتوی کرنے کی خواجہ برادران کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وکلا کو عدالتی دائرہ اختیار کے خلاف درخواست پر دلائل دینے کا حکم دیا۔جیل حکام کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کو لانے کےلئے سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی جس پر عدالت نے ایس پی ہیڈ کوارٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم اکتوبر کو وضاحت طلب کر لی۔بعد ازاں عدالت نے وکلاء کی استدعا منظور کرتے ہوئے مرکزی کیس پر سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی جبکہ خواجہ برادران کے وکلا کی جانب سے نیب کے دائرہ اختیار کے خلاف درخواست پر سماعت وکلا کو بحث کےلئے 5 اکتوبر کو طلب کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں