پنجاب حکومت نے تعلیم او ر صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کا فیصلہ کر لیا

پنجاب کی صوبائی حکومت نے تعلیم اورصحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پنجاب بھرکے ہر ضلع میں یونیورسٹی کیمپس اور 12ہسپتا ل بنائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی میں تقریر کے دوران کہا کہ کرونا وائرس نے ملکی معیشت کو 635ارب کا نقصان پہنچایا ہے۔ انھوںنے کہا کہ  وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے خرچے میں 35 فیصد کمی، اقلیتوں کیلئے فنڈز میں 6 گنا اور تعلیم کے شعبے کیلئے بجٹ میں 18 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا اعلان بھیکیا جس کی حدود 16 اضلاع تک ہوگی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا آفس ملتان جبکہ ایڈیشنل آئی جی کا بہاولپور میں قائم کیا جائے گا۔ ایک تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث چھ سو پینتیس ارب کا نقصان ہوا۔ احساس پروگرام کے تحت پینسٹھ ارب تقسیم کر چکے ہیں۔ ترقیاتی اخراجات میں پانچ ارب کا اضافہ جبکہ تعمیراتی شعبے کی بحالی کے لیے بھی خصوصی پیکج دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ 8 لاکھ ایکڑ پر انسداد ٹڈی دل سپرے کیا جا چکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں