پلاسٹک بیگز کے استعمال پر سندھ بھر میں پابندی

کراچی کراچی سمیت سندھ بھر میں پلاسٹک بیگز استعمال کرنے پر پابندی کا اطلاق شروع ہو گیا ، سندھ حکومت نے دو ماہ متنبہ  کر دیا تھا کہ یکم اکتوبر سے صوبے بھر میں شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی عائد ہو گئی ،  شہریوں نے سندھ حکومت کےاقدام کوخوب سراہا یہ مطالبہ بھی کیاکہ یہ پابندی مستقل بنیادوں پر ہونی چاہئے ۔کراچی سمیت سندھ بھر کےشہری ہوشیار ہوجائیں ، اب روٹی لینی ہو یا دودھ دہی، سبزی یا پھل  یا کوئی اور سامان شہری کپڑے کا بیگ یا برتن اپنے ساتھ لیکر جائیں۔کیونکہ اب کراچی سمیت سندھ بھر میں پلاسٹک بیگز کےاستعمال پرپابندی کا اطلاق ہوگیاہے۔سندھ حکومت نے دوہ ماہ پہلےہی بتا دیا تھا کہ یکم اکتوبر سے صوبے میں پلاسٹک بیگز استعمال نہیں ہونگے، کئی دکانداروں نےآج سے شاپنگ بیگ کا استعمال ختم کردیا۔شہریوں نے بھی حکومت سندھ کے اس اقدامات کو خوب سراہا،کہاکہ پلاسٹک بیگ ختم ہونےسے ماحول بھی صاف ہوگا اور شہربھی ۔ کچھ دکاندار شکو ہ کرتےنظرآئےکہاکہ پہلے شہریوں کو کپڑے کےبیگ کے استعمال کا عادی بنانا چاہےتھا۔سندھ بھر میں  پلاسٹک بیگ بنانےاور استعمال پر جرمانہ اور سزا ہوسکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں