پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی درخواست ضمانت خارج

راولپنڈی: معروف پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی، ان کی عبوری ضمانت عدم حاضری پر خارج کی گئی ہے۔ملک ریاض کے خلاف 1401 کنال اراضی کیس اینٹی کرپشن عدالت میں زیر سماعت ہے جس کی عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد وہ گزشتہ دو سماعتوں پر بھی پیش نہ ہوئے۔
کیس کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت کے جج نثار احمد خاں نے کی جس میں عدم حاضری پر ملک ریاض کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں