پاک سری لنکا سیریز کے دوران کمنٹری کے فرائض کون انجام دیگا؟

پاکستان اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے کمنٹری پینل میں پاکستان کے علاوہ غیر ملکی افراد بھی شامل ہیں۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز 27 ستمبر سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہی ہے جس کے لیے سری لنکن ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے جب کہ سیریز کی تیاریاں حتمی مراحل میں شامل ہیں۔پاک سری لنکا سیریز کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں اور مہمان ٹیم کو صدر مملکت والی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے سابق کپتان وسیم اکرم اور رمیز راجا کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ذرائع کے مطابق ایلن ولکنز ایک بار پھر کمنٹری کے لیے پاکستان آئیں گے جب کہ سری لنکا کے روشن ابے سنگھے بھی سیریز کے دوران کمنٹری کریں گے۔ اس کے علاوہ بازید خان اور زوہیب حسین بھی کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں