پاک بحریہ کیلئے تیارکردہ جنگی جہاز کی رومانیہ میں تقریب رونمائی

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے لئے تیارکردہ 23 سو ٹن وزنی جدید ترین توپ بردار بحری جہاز کی آج رومانیہ میں رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی، چیف آف اسٹاف(پرسنل) وائس ایڈمرل اطہر مختیار اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس توپ بردار بحری جہاز درمیانے درجے کے کثیر المقاصد پلیٹ فارم اور ٹون ایج پر مشتمل ہے جو سیکیورٹی گشت سمیت مختلف کارروائیوں کےلئے استعمال ہوتے ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل اطہر مختیار نے کہا کہ پاک بحریہ کے دستے میں اس بحری جہاز کی شمولیت سے ملک کی سمندری حدود کے دفاع کےلئے پاک بحریہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے توپ بردار بحری جہاز کی صورت میں پاک بحریہ کو جدید ترین ٹیکنالوجی کی فراہمی پر رومانیہ کے شپ یارڈ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں