پاکستان رات گئے ایک بار پھر شدید زلزے سے لرز اٹھا ، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ ۔۔۔!

 پاکستان ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا ، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ پاکستانی کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے اور اللہ پاک سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنے لگے ۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب کو ایک مرتبہ پھر ملک کے کچھ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ہفتے کی شب کو ملک کے شمالی علاقوں خاص کر خیبرپختونخواہ کے کچھ شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے کافی شدید تھے، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاہم تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں