پارک لین کیس؛ آصف زرداری کے خلاف ایک اورضمنی ریفرنس دائر

راولپنڈی: پارک لین کیس میں سابق صدرآصف زرداری کے خلاف نیب نے ایک اورضمنی ریفرنس دائرکردیا۔

پارک لین کیس میں نیب راولپنڈی نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدرآصف زرداری کے خلاف ایک اورضمنی ریفرنس دائرکردیا۔ ضمنی ریفرنس میں جعلی دستاویزات پرقرض لینے کے شواہد شامل ہیں۔ضمنی ریفرنس کے مطابق پارک لین کمپنی قرض واپسی سے انکارکرتی رہی ہے جب کہ نِجی بنک کے مزید دو ملزمان ضمنی ریفرنس میں نامزدکیے گئے ہیں۔‎اس سے قبل احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فردِ جرم عائد کردی تھی تاہم آصف زرداری سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں