ٹیم مینجمنٹ کا چلے ہوئے کارتوسوں سے چھٹکارے کا فیصلہ

لاہور: سیریز گنوانے کے بعد ٹیم مینجمنٹ کو ہوش آگیا اور آج تیسرے ٹی 20 میں چلے ہوئے کارتوسوں سے چھٹکارے کا ارادہ کرلیا ہے۔آئی لینڈرز کی آمد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر تیز ہوا لیکن قومی ٹیم بے حال نظر آرہی ہے، کراچی میں منعقدہ ون ڈے سیریز میں گرین شرٹس نے0-2 سے برتری ثابت کی لیکن سخت جان مہمان ٹیم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آسان فتوحات نہیں حاصل کرنے دیں، عالمی نمبرون میزبان ٹیم کو لاہور میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا لیکن کئی سینئرز کے بغیر میدان میں اترنے والے آئی لینڈرز نے حیران کن کارکردگی پیش کرتے ہوئے دونوں میچز میں فتح حاصل کرتے ہوئے سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں