وفاقی وزراء کی فوج صرف موج مستی میں ہے، احسن اقبال

لاہور: مسلم لیگ نواز کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے وزیراعظم فوری طور پر اسلامی ممالک کے سربراہوں کا اجلاس طلب کریں۔تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کشمیر پر بیان بازی کے بجائے بھارت پر بین الاقوامی دباؤ بڑھانے کے لئے مخلتف ممالک کا دورہ کریں۔ افسوس کہ وزیر خارجہ چین کے علاوہ کسی ملک نہیں گئے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ وفاقی وزراء کی فوج صرف موج مستی میں ہے۔ کوئی بھی ایک ایسا وزیر نہیں جو مخلتف ممالک میں جا کر کشمیر کا مقدمہ لڑے۔ کشمیر کے معاملے پر حکومت کی ناکام سفارتکاری نظر آ رہی ہے۔
دو ہزار بیس کو عام انتخابات کا سال قرار دیتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنماؤں کو تیاری کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں