وزیر اعظم کا طیارہ فنی خرابی کے باعث واپس نیویارک میں اتارلیا گیا

مشن کشمیر مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان وطن واپسی کے لیے روانہ ہوئے تاہم اُن کا خصوصی طیارہ فنی خرابی کے باعث جے ایف کینڈی ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ جب تک وطن واپسی کے لیے متبادل انتطام نہیں ہوتا عمران خان نیویارک میں ہی قیام کریں گے۔وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی اجلاس کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہوئے۔ تاہم ٹورنٹو کے قریب خصوصی طیارے میں فنی خرابی کے بعد اسے واپس نیویارک کی جانب موڑ دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے طیارے کے الیکٹرانس سسٹم میں خرابی کے باعث واپس جانے کا فیصلہ کیا گیا۔جے ایف کینیڈی ائیرپورٹ پہنچنے پر ایوی ایشن انجینئرز نے طیارے کی فنی خرابی دور کرنے کی کوشش کی تاہم فوری طور پر خرابی کو دور نہیں کیا جاسکا۔ جس کے بعد عمران خان نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل روانہ ہوگئے۔وزیر اعظم کی وطن واپسی کے لیے متبادل انتظامات کیے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں