وزیر اعظم نے اتحادی اورپارٹی اراکین کو آج عشائیہ پر بلالیا،دعوت نامے ارسال

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی اراکین اسمبلی اور اتحادیو ں کے تحفظات دور کرنے کے لئے آج عشائیے پر مدعو کر لیا۔ عشائیے میں بجٹ منظوری سمیت اتحادیو ں کے گلے شکوے اورملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ا ٓج (اتوار ) کی شام حکومتی اور اتحادیوں کے اراکین اسمبلی کو عشائیے پر لیا ہے اور اس حوالے سے وزیر اعظم ہائوس کی جانب سے دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیںں۔عشائیہ میں بجٹ کی منظوری سمیت دیگر امور پر بات چیت ہو گی عشائیے میں حکومتی اور اتحادیو ں کے تحفظات وزیراعظم عمران خا ن خود سنیں گے اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائیں گے اراکان اسمبلی کے اعزاز امیں عشائیہ وزیراعظم ہائوس میں دیا جا ئے گا ۔ذرائع نے بتایا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید طبعیت ناساز ہو نے کے باعث عشائیے میں شرکت نہیں کرینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں