وزیر اعظم عمران خان عالمی میڈیا پر چھاگئے

وزیراعظم عمران خان اپنے زور خطابت سے عالمی میڈیا پر چھا گئے۔
مختلف بین الاقوامی اخبارات اور ٹی وی چینلز نےعمران خان کی تقریرکو شہ سرخیوں میں جگہ دی ۔ دی گارڈین، نیویارک ٹائمز، روئٹرز، بی بی سی، سی این این، الجزیرہ سمیت دیگر عالمی میڈیا نے کشمیریوں کے قتل پرعمران خان کے بیان کو صفحہ اول پرجگہ دی۔وزیراعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی میں دھواں دھار تقریرکےعالمی میڈیا پر چرچے ہونے لگے۔دی گارڈین نے لکھا عمران خان نے خبردار کردیا کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت جنگ کے دہانے پر لا سکتی ہے۔نیویارک ٹائمز نے شہہ سرخی لگائی کہ عمران خان نے کشمیر میں قتل عام کے خدشے سے خبردار کردیا۔ روئٹرز نے بھی مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کا خدشہ خبروں کی زینت بنایا۔الجزیرہ نے عمران خان کا پرجوش خطاب دکھایا۔اے بی سی نیوز ، بی بی سی ، سی این این ،ڈی ڈبلیو سمیت دیگر بین الاقوامی میڈیا پر بھی عمران خان کی تقریر شہہ سرخیاں بنی رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں