وزیراعظم کی امریکا میں مقیم کشمیریوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے امریکا میں مقیم کشمیریوں کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وفد نے وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیرکی ابترصورتحال سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہر سطح پر مظلوم کشمیریوں کی آواز بلند کریں گے۔میں آپ کا پوری دنیا میں سفیربنوں گا۔وفد نے مسئلہ کشمیراجاگر کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔وفد میں ڈاکٹرغلام نبی فائی، ڈاکٹرغلام میر، ڈاکٹر خالد قاضی، امتیازخان،عبدالروف میر،سردار سرورخان اور دیگر شامل تھے۔وفد میں مظلوم کشمیریوں کے قریبی رشتہ دار بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں