4

وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا

Last Updated On 07 August,2019 10:42 am

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا، اجلاس میں مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں تینوں سروسزچیفس، وزیر دفاع اور وزیرداخلہ شرکت کریں گے۔ دوسری طرف وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس پھر ملتوی کر دیا گیا ہے، اب کابینہ کا اجلاس جمعہ کو وزیراعظم آفس میں ہوگا۔ آج وزیر اعظم عمران خا ن کی صدارت میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کے بعد اب تک رونما ہونے والے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا اور بھارتی اقدام کے حوالے سے پاکستان کے جانب سے کوئی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اس سے قبل اتوار کے روز وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا۔ ادھر وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر سیاسی، سفارتی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے اور تجاویز مرتب کرنے کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ یہ کمیٹی وزیر خارجہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکرٹری خارجہ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ملٹری آپریشنز(ڈی جی ایم او)، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی احمر بلال صوفی پر مشتمل ہو گی۔ کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں