وزیراعظم عمران خان دنیا کے چھٹے مقبول ترین عالمی رہنما بن گئے لیکن کیسے ؟ جانئ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم پاکستان عمران خان ٹوئٹر پر دنیا کے چھٹے مقبول ترین عالمی رہنما بن گئے ہیں ۔0:00/0:00Skip in 50:00/0:00Skip in 5تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس کے اعداد و شمار لے تحت عمران خان ٹوئٹر پر نویں مقبول ترین عالمی رہنما تھے تاہم اس برس انہوں نے تین عالمی رہنماو¿ں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ سال ٹوئٹر پر 94 لاکھ فالوورز تھے اور اب ان کے دنیا بھر سے 10.5 ملین فالوورز ہیں۔ٹوئٹر پر دنیا کے مقبول ترین رہنماو¿ں میں 65.3 ملین فالوورز کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرفہرست قرار پائے۔بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی 50.6 ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے اور پوپ فرانسس 18.1 ملین فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔اس کے علاوہ ترک صدر رجب طیب اردوان 14.1 فالوورز کے ساتھ چوتھے مقبول ترین رہنما ہیں جب کہ انڈونیشیا کے صدر جوکو 12.2 ملین فالوورز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں اور وزیراعظم پاکستان عمران خان 10.5 ملین فالوورز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں