وزیراعظم اور امریکی صدر کی ملاقات آج ہوگی،مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال ہوگا

نیویارک:وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات آج ہوگی، جس میں مسئلہ کشمیر اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا۔نیویارک میں 2بڑوں کی بیٹھک آج لگےگی!وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدرٹرمپ کے درمیان ون آن ون ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق رات 10بجے ہوگی۔دونوں سربراہوں کی ملاقات نیویارک کے ایک ہوٹل میں ہوگی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر حکام بھی ملاقات میں موجود ہوں گے۔ملاقات میں وزیراعظم ایک بارپھرمظلوم کشمیریوں کامقدمہ ٹرمپ کے سامنے رکھیں گےاور کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں گے۔وزیراعظم اور امریکی صدر کی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کو مزید مستحکم کرنے سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں