وائٹ واش پاکستان سے نمبر ون ٹی 20 پوزیشن نہ چھین سکا

لاہور: سری لنکا کے ہاتھوں ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کے سبب پاکستانی ٹیم 5 پوائنٹس گنوا بیٹھی تاہم اس کی 274 پوائنٹس کیساتھ ٹاپ پوزیشن برقرار اور اسے دوسرے نمبر پر موجود انگلش ٹیم پر 8 پوائنٹس کی سبقت حاصل ہے تاہم سری لنکا نے اس کامیابی کے سہارے ایک درجے ترقی کیساتھ افغانستان کو پیچھے چھوڑ کر 7 ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ٹی 20 ٹیم رینکنگ میں جنوبی افریقہ تیسرے، بھارت چوتھے، آسٹریلیا پانچویں اور نیوزی لینڈ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ بیٹنگ میں پاکستان کے بابراعظم بدستور ٹاپ پوزیشن پر فائز ہیں البتہ فخر زمان 14 ویں نمبر پر کھسک گئے۔باؤلنگ میں عماد وسیم کی افغان سپنر راشد خان کے بعد دوسری پوزیشن قائم ہے تاہم محمد عامر کی ترقی کے ساتھ فہیم اشرف اور شاداب خان کی تنزلی ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں