Nizam Shamsi , NASA 42

نظام شمسی کے رازوں سے پردہ اٹھانے کیلئے ناسا کا مشن ‘پارکر’ روانہ

نظام شمسی کے رازوں سے پردہ اٹھانے کے لیے امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کا جدید ترین خلائی مشن ‘پارکر’ خلاء میں روانہ کردیا گیا۔
گذشتہ روز تکنیکی خرابی کے باعث پارکر مشن کو ملتوی کردیا گیا تھا، جسے آج امریکی ریاست فلوریڈا کے کیپ کیناورل ایئرفورس اسٹیشن سے روانہ کیا گیا۔
اس مشن کے لیے خصوصی خلائی راکٹ ’پارکر سولر پروب‘ تیار کیا گیا ہے جو ایک چھوٹی گاڑی کی طرح ہے۔
پارکر سولر پروب 40 لاکھ میل دور مدار میں گردش کرے گا جسے مشن کے دوران انتہائی گرمی اور تابکاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مشن براہِ راست سورج کی طرف جائے گا اور 6.5 لاکھ کلومیٹر کے محفوظ فاصلے سے اپنے اعداد و شمار جمع کرے گا۔
ناسا نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پیج پر ’پارکر سولر پروب‘ مشن کے روانہ ہوتے وقت کی ویڈیو بھی پوسٹ کی۔

اس مشن کی کامیابی زمین پر درجہ حرارت قابو رکھنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مشن کے ذریعے ستاروں کی زندگی اور تباہ کن آفتابی شعلوں (Solar Flares) کے متعلق معلومات حاصل ہوں گی۔
آفتابی شعلوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی لہروں کے نتیجے میں بجلی کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے اور ساتھ ہی سیٹلائٹ سسٹم خراب ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ سورج کے اتنے قریب بھیجا جانے والا یہ پہلا مشن ہوگا جس کا مقصد نظام شمسی کے رازوں سے پردہ اٹھانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں