نئی رینکنگ پر شاداب اور فہیم میں دلچسپ مکالمہ

کراچی: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی رینکنگ کو لے کر پاکستانی کرکٹرز شاداب خان اور فہیم اشرف کے درمیان سوشل میڈیا پر دلچسپ مکالمہ دیکھنے کو ملا۔ٹی 20 کرکٹ میں بولرز کی نئی رینکنگ میں فہیم اشرف دسویں پوزیشن پر ہیں جب کہ شاداب کا تیسرا نمبر ہے۔رینکنگ جاری ہونے کے بعد فہیم اشرف نے آئی سی سی کی ٹوئٹ کو ہی آگے بڑھاتے ہوئے شاداب کو مخاطب کیا اور پنجابی میں لکھا کہ “بھائی میں تمہارے پیچھے آرہا ہوں۔۔بچ کے رہنا میرے فارم لگی ہوئی ہے۔۔۔تیرے بھائی کی گیندیں بہت تیز ہو رہی ہیں۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں