میرپور میں زلزلہ، آرمی چیف کی فوج کو امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ہدایت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو فوری طور پر آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کمک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور اور وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔لزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز جہلم سے 5 کلو میٹر شمال کی طرف تھا جب کہ گہرائی زیر زمین 9 کلو میٹر تھی۔شدید زلزلے کے باعث سب سے زیادہ تباہی آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں ہوئی جہاں اب تک 5 افراد کے جاں بحق ہونے اور سیکڑوں کے زخمی ہونے اطلاعات ہیں۔زلزلےکے باعث میرپور میں کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جبکہ متعدد سڑکیں بھی دھنس گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں