ملک میں کہیں بھی ذخیرہ اندوزی نہ ہونے دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کہیں بھی ذخیرہ اندوزی نہ ہونے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء ضروریہ وافر مقدار میں مہیا کی جائیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کے پیش نظر ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں اشیاء ضروریہ سے متعلق وزارت فوڈ اینڈ سیکورٹی نے بریفنگ دی جس پر وزیراعظم نے ملک میں اشیاء ضروریہ کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدات کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خزانہ وسائل کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدام کرے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی ذخیرہ اندوزی نہ ہونے دی جائے اور یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء ضروریہ وافر مقدار میں مہیا کی جائیں، عوام خوارک اور اشیاء سے متعلق پریشان نہ ہوں، صورتحال ایسی نہیں کہ ملک میں کہیں بھی خوارک کی قلت ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں