معاشی اہداف میں ناکامی، لیگی ترجمان کی حکومت پر شدید تنقید

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے معاشی اہداف کے حصول میں ناکامی پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے ٹویٹس سے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ ‎دو ماہ میں چونسٹھ ارب کا ریکارڈ ریونیو شارٹ فال حکومتی نااہلی کی بدترین مثال ہے۔ ‎تاریخی قرض، روپے کی قدر میں کمی اور بدترین مہنگائی کے باوجود معاشی اہداف پورے نہیں ہو رہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قوم ٹیکس نہیں دے رہی کیونکہ حکومت چور ہے۔ غریب پر ٹیکس اور روٹی مہنگی جبکہ امیروں کو تین سو ارب قرض اور ٹیکس چوری راتوں رات معاف کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں