مسئلہ کشمیر: پاکستان کو عالمی سطح پر دو بڑی کامیابیاں مل گئیں

مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں، عالمی سطح پر دو بڑی کامیابیاں مل گئیں۔کشمیر میں انسانی حقوق کی بھارتی پامالیوں پر امریکی ایوان نمائندگان کی ایشیا ذیلی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔یورپی پارلیمنٹ کا اجلاس بھی پیر کو بلا لیا گیا ہے، مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم پر امریکی کانگریس اور یورپی یونین میں کشمیر کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔امریکی کانگریس کےرکن بریڈ شرمین کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست سے کرفیو نافذ ہے جس کے باعث غذائی قلت، ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور بحران پر امریکی ایوان نمائندگان کی ایشیا ذیلی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب برسلز میں یورپی پارلیمنٹ دوستمبرکومقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لے گی۔ شرکا کو مودی سرکاراوربھارتی فوج کے ظلم و جارحیت سےآگاہ کیا جائے گا۔آزاد جموں کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر بھی سیشن میں شرکت کریں گے۔امریکی امور خارجہ کمیٹی کے کشمیر پر اجلاس کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بڑی پیشرفت قرار دیا۔انھوں نے کہا کہ امریکی کمیٹی کا اجلاس پاکستان کیلیے مفید ثابت ہوگا، اجلاس مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مزید اجاگر کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو ختم کروانے کیلیے جلد دستخطی مہم شروع کی جائےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں