مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کا عزم: وزیر اعطم دورہ سعودی عرب کے بعد امریکا روانہ

جدہ: وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ کامیاب دورے کے بعد امریکا روانہ ہوگئے.
تفصیلات کے لیے مطابق وزیر اعظم سعودی ائیر لائن کی خصوصی پرواز سے امریکا کی سمت محو پرواز ہیں، وہ دنیا کے دس ممالک کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جہاں وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی سے آگاہ کریں گے.
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیر اعظم عمران کی سے ملاقات 23 ستمبر کو ہوگی، عمران خان ترک صدر سے بھی ملاقات کریں گے. وزیر اعظم نیویارک میں پی آئی اےکےہوٹل روز ویلٹ میں قیام کریں گے۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا دورہ امریکا: کب، کہاں کیا ہوگا؟گزشتہ روز دفتر خارجہ نے اعلامیہ جاری کیا تھا، جس کے مطابق وزیراعظم نفرت انگیزبیانیے کے خلاف پاک ترک کانفرنس کی میزبانی کریں گے، ماحولیاتی تحفظ پرپاک ملائیشیا کانفرنس سے خطاب کریں گے، امریکامیں پاکستان، ملائیشیا اور ترکی کی سہ فریقی کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی.وزیراعظم عمران خان عالمی میڈیا اور ادارتی بورڈ کےارکان سے بھی ملیں گے، امریکا میں بڑے تھنک ٹینکس سے خطاب، انسانی حقوق کی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں