مریم نواز کی درخواست ضمانت پرنیب کو 14 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری

لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ نے نیب کو 14 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی۔عدالتی استفسار پر مریم نواز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز شریف کو 8 اگست کو گرفتار کیا گیا۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ مریم نواز کی درخواست میں علی جہانگیر صدیقی کے کیس کے دستاویزات کیوں لگائے گئے ہیں، جس پر مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے عدالت کو آگاہ کیا کہ علی جہانگیر صدیقی کیس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایس ای سی پی کے ریفرنس کے بغیر نیب کاروائی نہیں کر سکتا ۔مریم نواز کے وکیل نے دلائل دئیے کہ درخواستگزار ملک کے تین بار منتخب ہونے والے وزیراعظم کی بیٹی ہے، ملزمہ کا خاندان سیاسی تاریخ کا حامل ہے۔ پاناما لیکس کیس میں تمام جائیدادیں اور اثاثے ڈکلیئر کر رکھے ہیں۔عدالت نے مریم نواز کی درخواست پر نیب کو 14 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں